Previous Next

Drying of Animal Blood at Hazar Khwani

[ضلعی انتظامیہ کی کاروائی ۔ جانوروں کا خون غیر قانونی طور پر خشک کر نے پر 7 افراد گرفتار ۔ جیل منتقل۔]
 قا ئمقام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود نے میڈیا پر ہزار خوانی کے قریب فضلہ ٹھکانے لگانے کی جگہ کے قریب جانوروں کے خون کو غیر قانونی طریقے سے خشک کر کے برائلر مرغی کی خوراک میں استعمال ہونے کی خبر نشر ہونے پر نوٹس لیتے ہوتے ہوئے کاروائی کا حکم دیا۔ جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زسہیل عزیز اور سید شاہ زیب نے ادارہ تحفظ ما حولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید فرید اللہ شاہ، مانیٹرنگ انسپکٹر نوید انجم کے ہمراہ ہزار خوانی میں خون خشک کر نے کی جگہ کا معا ئنہ کیا۔ کاروائی کے دوران ہزا ر خوانی میں پشاور شہر کا فضلہ ٹھکانے لگانے کی جگہ کے قریب جانوروں کے خون کو غیر قانونی طور پر ابال کر خشک کیا جا رہا تھا اور پشاور شہر کے مختلف ہسپتالوں کا کچرہ جس میں مختلف بیماریوں میں استعمال شدہ آلات ، سرنجیں ، ڈرپ اور دیگر کو بطور ایندھن استعمال کیا جا رہا تھا۔ جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ تھا۔ اور موقع پر انتہائی گندگی پا ئی گئی۔ جس پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ادارہ تحفظ ماحولیات کے افسران نے 7 افراد کوگرفتارکر کے جیل منتقل کر دیا۔ ان گرفتار افراد کے خلاف ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2014 کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

Tags